ابنا: شامی پارلیمنٹ کےرکن محمدغنوم نےفارس نیوزایجنسی کوانٹرویودیتےہوئےکہاہےتل دوعلاقےمیں خواتین اوربچوں پر مسلح دہشتگردوں کےحملے کے بارے میں تحقیقات کاحکم جاری کردیاہے۔
شام کےرکن پارلیمنٹ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ دہشتگردوں کامقصد کوفی عنان کےمنصوبےکوناکام بنانا ہے محمدغنوم نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ شام کی حکومت ،مسلح دہشتگردوں کاخاتمہ کرنےکےلئےپرعزم ہےکہاکہ مسلح ایجنٹوں کےہاتھوں الحولہ علاقےکےعوام کےقتل عام سمیت دوسرےجرائم مغربی ممالک نیزصیہونی حکومت کوخوش کرنے کےلئےانجام پارہےہیں۔
شام کےمسلح دہشتگردوں نےدہشتگردی کی ایک کاروائی میں جمعہ کےروز بھی صوبہ حمص کےحولہ علاقےمیں ہولناک قتل عام کیاتھا۔ عالمی نگراں کمیٹی کےسربراہ رابرٹ موڈ کےاعلان کےمطابق اس واقعےمیں ایک سوسولہ افراد ہلاک اورتین سوزخمی ہوئے۔ایران، عراق،لبنان سمیت اقوام متحدہ کیطرف سے اس حملے کی مذمت کی گئی ہے.
.......
/169